اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن نے کلبوں کےلئے نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے کلبوں کےلئے نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے نئے فٹ بالر31 دسمبر سے قبل اسلام آباد کی کسی بھی رجسٹرڈ کلبوں میں اپنے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے والے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز چیئرمین سید ذاکر حسین نقوی کی صدارت میں ہوا جس میںتبدیلی کے کیسوں کو مکمل کیا گیا ہے۔