انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں امپائر زخمی
ممبئی (آئی این پی) انڈیا اور انگلینڈ کے درمیا ن چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھو نیشور کما ر کی تھرو پر آسٹریلوی امپا ئر پا ل را ئفل سر پر گیند لگنے سے ز خمی ہو کر ہسپتا ل پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے چوتھے ٹیسٹ میں پہلے روز پال رائفل لیگ پر امپائرنگ کر رہے تھے جب بھونیشور کمار کی تھرو ان کے سر کو جا لگی جبکہ پال رائفل تکلیف سے نیچے بیٹھے گئے، میڈیکل اسٹاف انہیں گراو¿نڈ سے باہر لے گیا جہاں اسپتال میں ان کےسر کا سی ٹی اسکین ہوا۔ڈاکٹروں نے حالت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پا ل را ئفل کو ایک دن کے آرا م کا مشورہ دیا ہے۔