ڈھاکہ ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی،قومی ٹیم کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 550 رنز ہدف

 ڈھاکہ ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی،قومی ٹیم کا   بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 550 رنز ہدف

ڈھاکہ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز ایک سو سات رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا،،قومی گیند بازوں نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے بنگلہ دیش کو دو سو تین رنز ڈھیر کردیا،وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین جبکہ جنید خان نے دو اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی میزبان ٹیم کی جانب سے شکیب الحسن نے ناقابل شکست نواسی رنز اسکور کی،یوں پاکستان کو تین سو چون رنز کی برتری حاصل ہوگئی،کپتان مصباح الحق نے فالو آن کے بجائے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز نہایت مایوس کن رہا اور انچاس کے اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،،محمد حفیظ صفر،سمیع اسلم آٹھ اور اظہر علی پچیس کے انفرادی اسکور آؤٹ ہوئے،،مصباح الحق اور یونس خان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں اٹھاون رنز بناکر ٹیم کا اسکور ایک سو سات رنز تک پہنچادیا،یونس خان نے انتالیس رنز بناکر پویلین کی راہ لی ،ایک سو چالیس کے مجوعی اسکور پر اسد شفیق پندرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،اس دوران مصباح لاحق نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہپرہ کیا اور بہتر گیندوں پر بیاسی رنز بناکر آؤٹ ہوئےان کی اننگز میں تین چھکے اور نو چوکے شامل تھے ،مصباح لاحق کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان نے ایک سو پچانوے اسکور چھے کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلئر کردی اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے پانچ سو پچاس رنز کا ہدف دیدیا،میزبان ٹیم کی طرف سے محمد شاہد نے دو جبکہ جبکہ تیج الاسلام،محموداللہ سومیا سرکار اور شوواگاتا ہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی