پی سی بی کو نشریاتی حقوق کو ملنے والے 3 ملین ڈالرز کھٹائی میں پڑ گئے

پی سی بی کو نشریاتی حقوق کو ملنے  والے 3 ملین ڈالرز کھٹائی میں پڑ گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) زمبابوے سیریز سے قبل پی سی بی کا نشریاتی اداروں سے ٹکراؤ ہو گیا۔ نشریاتی حقوق سے ملنے والے تین ملین ڈالرز کھٹائی میں پڑ گئے۔ سرکاری اور غیرملکی ٹی وی نے معاہدے کے مطابق رقم کی ادائیگی سے انکار کر دیا۔ پی سی بی نے قانونی چارہ جوئی کا انتباہ کر دیا۔ پی سی بی اور چینلز مالکان کی ہنگامی میٹنگ آج ہو گی ۔