پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ امریکی لیگ میں قسمت آزمائی کرینگے

پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ امریکی لیگ میں قسمت آزمائی کرینگے

لندن (بی بی سی رپورٹ )پاکستان کے نوجوان فٹبالر کلیم اللہ امریکی فٹبال لیگ کھیلنے کے سلسلے میں پرامید دکھائی دیتے ہیں۔وہ کرغیزستان کے کلب ڈورڈئی کو چھوڑ کر امریکہ گئے ہیں جہاںن فرانسسکو کے  کلب سیکرامینٹو رپبلک کلب کے ساتھ ایک ماہ کے تربیتی سیشن میں حصہ لیں گے۔ اگر ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوکر سیکرامینٹو ری پبلک نے کھیلنے کا معاہدہ کرلیا تو کلیم اللہ امریکی فٹبال لیگ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔