پاکستانی اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ہائی کمشن  نے پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے میں چیئرمین پی سی بی، پاکستان ٹیم مینجمنٹ، کپتان مصباح الحق، سعید اجمل، حارث سہیل، بابر اعظم اور بلاول بھٹی و دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر شجاع عالم نے کہا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ اور حالیہ سیریز میں عمدہ کھیل پر مبارکباد دیتا ہوں۔