سپین میں فٹبال کے تمام مقابلے غیر معینہ مدت کیلئے معطل

سپین میں فٹبال کے تمام مقابلے  غیر معینہ مدت کیلئے معطل

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک )سپین فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی کی وجہ سے 16 مئی سے ملک میں فٹبال کے تمام مقابلوں کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کیا جا رہا ہے۔ میچوں کی معطلی کے فیصلے سے ملک میں چھ لاکھ کھلاڑی اور 30 ہزار میچ متاثر ہوں گے۔ سپین کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کی وجہ سے 16 مئی سے ملک میں فٹبال کے تمام مقابلوں کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کیا جا رہا ہے۔ سپین کی فٹبال فیڈریشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ فنڈز میں صرف چار اعشاریہ پانچ فیصد ریوینیو کی حقدار قرار دیے جانے پر ناخوش ہے۔