اے کرکٹ،پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 401 رنز پر آئوٹ،سری لنکا نے 3 وکٹوں پر 95 رنز بنا لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)پاکستان اے کرکٹ ٹیم سری لنکا اے کے خلاف چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 401 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، سری لنکا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 95 رنز بنا لئے تھے، میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 306 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔