انٹر نیشنل ہاکی سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

انٹر نیشنل ہاکی سیریز میں پاکستان  کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) آسٹریلوی شہر ہوبارٹ میں جاری سپر سیریز میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے نیوزی لینڈ  نے ہرادیا۔ قومی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی تھی جسے برقرار نہ رکھا جاسکا۔  کیویز نے عمدہ کھیل کر کامیابی سمیٹی ‘ایونٹ میں واحد فتح سمیٹنے والے قومی کھلاڑی آج کوریا کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔