وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی ٹیم سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد دی

وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی ٹیم سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد دی

آکلینڈ(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم احسن اقبال نے گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ آکلینڈ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ احسن اقبال کا ٹیم کے کھلاڑیوں کو کہنا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ میں اچھی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ میں پاکستان کی ہائی کمشنر زہرہ اکبری بھی موجود تھیں۔ قبل ازیں پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق احسن اقبال نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی دعوت پر ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کے لئے نیوزی لینڈ آئے تھے۔