نیوزی لینڈ نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

 نیوزی لینڈ نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

نیپئیر کے مکلین پارک میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،افغان کھلاڑیوں کا آغاز مایوس کن تھا، صرف انسٹھ سکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی-
اوپنر جاوید احمدی ایک اور عثمان غنی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔۔ نوروز مینگل نے ستائیس رنز بنائے جبکہ اصغر ستناکزئی صرف نو رنز بنا سکے۔۔۔
سمی اللہ شنواری اور نجیب اللہ زدران نے نصف سنچریاں سکور کیں،،، شنواری چوون اور نجیب اللہ چھپن رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،،، اس کے بعد تمام بیٹسمین کیوی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔۔ اور یکے بعد دیگر پویلین لوٹتے رہے۔۔۔ پوری ٹیم سنتالیس ویں اوور میں ایک سو چھیاسی رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔۔۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈینیل ویٹوری نے چار، ٹرینٹ بولٹ نے تین اور اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کیں-
جواب میں بلیک کیپ اوپنرز نے تریپن رنز کا آغاز فراہم کیا، اس وقت مکلم بیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،،، کیویز کی دوسری وکٹ ایک سو گیارہ رنز پر گری،جب ولیم سن تینتیس رنز پر آؤٹ ہوئے،مارٹن گپٹل نے ستاون اور ایلیٹ نے انیس رنز بنائے۔۔۔
نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف سینتیس ویں اوور کی پہلی گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔