آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دے دی

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو چھہتر رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،سٹیو سمتھ نے بہتر،،کپتان مائیکل کلارک ارسٹھ اور شین واٹسن نے سرسٹھ رنز اسکور کیے-
آسٹریلین اننگز کی سب سے خاص بات گلین میکسویل کی  تریپن گیندوں پر  ایک سو تین رنز کی برق رفتار سنچری تھی جس نے لنکن بالنگ کو تہس نہس کردیا-
میکسویل کی اننگز میں چار چھکے اور  دس چوکے شامل تھے -
سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا اور تھیسارا پریرا نے دو دو جبکہ  دلشن،،اینجلو میتھیوز اور  پرسنا  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
مشکل ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے خوب جان لگائی تاہم  پوری ٹیم سینتالیس ویں اوور میں   تین سو بارہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی
کمار سنگاکارا ایک سو چار ،دلشن باسٹھ جبکہ دنیش چندی مل باون رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے-
جیمز فالکنر نے تین جبکہ  مچل سٹارک اور  مچل جانسن نے دو دو شکار کیے،-
کھیل کے اختتام پر گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا-