ہیڈ کوچ وقار یونس، کھلاڑیوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا، آج شام سری لنکا روانگی

ہیڈ کوچ وقار یونس، کھلاڑیوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا، آج شام سری لنکا روانگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہیڈ کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا‘ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لینے کیلئے مصباح الحق کی قیادت میں آج کولمبو روانہ ہوگی۔ دورہ کا آغاز 11 جون کو پریکٹس میچ سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جون تک گال میں کھیلا جائیگا۔ لاہور کے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی جبکہ کراچی کے کھلاڑیوں نے کراچی میں پریکٹس کی۔ پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر ٹیسٹ سیریز کیلیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے ۔ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جون تک کولمبو میں جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جولائی تک پالیکے میں کھیلا جائیگا۔