ٹیسٹ رینکنگ ‘بھارتی چوتھی پوزیشن کو خطرہ لاحق‘پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار

ٹیسٹ رینکنگ ‘بھارتی چوتھی پوزیشن کو خطرہ لاحق‘پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ‘ بھارتی ٹیم کی چوتھی پوزیشن کو خطرہ ‘جنوبی افریقہ پہلے جبکہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پرہے۔اگر بھارت بنگلہ دیش سے ٹیسٹ جیت گیا تو تیسری پوزیشن پر اگر ہار گیا توساتویں پوزیشن پر چلا جائیگا۔نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔