واورنیکا نے پہلی بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

واورنیکا نے پہلی بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیرس(سپورٹس ڈیسک) سوئٹز لینڈ کے سٹان واورنیکا نے پہلی بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا۔ سوئس سٹار نے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔ نوواک نے پہلا سیٹ جیت لیا تاہم وہ برتری کا برقرار نہ رکھ سکے ۔ واورنیکا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد اچھا کم بیک کیا اور مسلسل اگلے تینوں سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے چار چھ ‘چھ چار‘چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی ۔