سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں آج رات کولمبو روانہ ہوگی

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں آج رات کولمبو روانہ ہوگی

زمبابوے کیخلاف شاندار پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف میدان میں اترے گی،،کپتان مصباح الحق کی قیادت میں ٹیسٹ ٹیم آج رات روانہ ہوگی ، پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائینگے ،پہلا میچ سترہ جون ،دوسرا پچیس جون جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جولائی کو کھیلا جائے گا، بعد میں دونوں ٹیمیں پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں نبرد آزما ہونگی، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ سری لنکاسے سیریز آسان نہیں ہوگی،سیریزجیتنےکی ہرممکن کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ باؤلنگ اورفیلڈنگ کےشعبےمیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے