آرمی پبلک سکول کے طلباءچار روزہ دورہ کے بعد وطن واپس
دبئی(سپورٹس رپورٹر) اے پی ایس پشاور سکول کے ڈیڑھ سو بچے پشاور زلمی کی خصوصی دعوت پر دبئی کا چار رہزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے۔ چارٹر فلائیٹ کے ذریعے اے پی ایس کے بچے دبئی آئے تھے انہوں نے دبئی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے علاوہ دبئی اور ابوظہبی میں فیراری ورلڈ اور جمیرا بیچ پر سکائی ڈرائیو کی سیر کی۔