ڈوپ ٹیسٹ کیس: یاسر شاہ پر 3 ماہ کی پابندی 27 مارچ کے بعد دوبارہ بولنگ کرسکیں گے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یاسر شاہ نے کورثیلیڈون نامی ایک دوا کا استعال کیا جو کہ واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے۔ آئی سی سی نے یاسر شاہ کا غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کرنے کا موقف تسلیم کرتے ہوئے ان پر صرف تین ماہ کی پابندی عائد کی۔ ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود یاسر شاہ 27 مارچ کے بعد عالمی کرکٹ میں واپس آ سکتے ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ سال یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں 49 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے کامیاب باو¿لر رہے ہیں۔
یاسر شاہ/ پابندی