سیرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری سیرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2017 میں جمعرات کو دوسرے راؤنڈ میں متعدد میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ لیڈیز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں اوشنا سہیل نے ندا اکرم کو‘ مہوش چشتی نے ایشا جواد کو‘ علینہ آفتاب نے شمزا طاہر کو اور سارا منصور نے اورین وزیر کو شکست دی۔ جونیئر انڈر 18 کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں الہام خان نے ثاقب عمر کو‘ نعمان آفتاب نے زالان خان کو‘ امان عتیق نے سعد ابجد کو‘ حمزہ بن ریحان نے سمیع زیب کو‘ احمد کامل نے موسیٰ چودھری کو‘ محمد شعیب نے عبد الصمد اریجو کو‘ صاحبزادہ محمد علی نے زین روھیل کو جبکہ یوسف خلیل نے حارث عرفان الحق کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ بوائز انڈر 14 کے دوسرے راؤنڈ میں سمیع زیب نے مہاتیر محمد کو‘ عزیز خان نے زالان خان کو‘ عبد الصمد اریجو نے حزیمہ عبد الرحمن کو جبکہ نیلان عباس نے کامران خان کو شکست دی اور اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔