ڈین جونز نے شاداب کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ شاداب خان نہایت خاص ٹیلنٹ ہے ،اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ڈین جونز کا کہناتھا کہ آسٹریلیاسمیت دیگر غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچا۔تاہم پی ایس ایل اور غیرملکی کوچز نے پاکستان ٹیم کی کایا پلٹ دی ہے۔