شعیب ملک نے اپنے رویے سے حسن علی کو گرویدہ کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) شعیب ملک نے اپنے رویے سے حسن علی کو گرویدہ بنا لیاپیسر کا کہنا ہے کہ سینئر آل راؤنڈر نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی۔ بولنگ کرتے ہوئے بھی میدان میں ان کے ساتھ سب سے زیادہ بات چیت کرتا ہوں۔حسن علی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپنے آئیڈیل وقار یونس کے انگلینڈ کیخلاف تباہ کن اسپیل کی ویڈیو بار بار دیکھی، سابق کپتان سے پہلی بار ملاقات کا موقع ملا تو بات کرنے کے بجائے ان کا منہ تکتا رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ کو انٹرویو میں حسن علی نے کہاکہ قومی ٹیم میں شامل ہوا تو تمام سینئرز نے حوصلہ بڑھا یا۔،البتہ شعیب ملک نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی، میری بولنگ کے دوران وہ عام طور پر مڈ آن یا مڈ آف پر فیلڈنگ کرتے ہیں، اس لیے میدان میں ان کے ساتھ سب سے زیادہ بات چیت کا موقع ملتا ہے۔شعیب ملک میری صلاحیتیوں سے اچھی طرح واقف اور اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں زبردست مشورے دیتے ہیں۔ ایک سوال پرحسن علی نے کہا کہ وقار یونس کی بولنگ 2000ئ￿ میں دیکھنے کا موقع ملا تو بیٹنگ کے بجائے بولنگ پر توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔