ایشین نیٹ بال چمپئن شپ:قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کے لئے قومی نیٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان آج جمعہ کو کیا جائے گا، یہ چمپئن شپ13 سے 17 دسمبر تک کوالالمپور، ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑی کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 22 کھلاڑی حصہ لی رہے ہیں، کوچنگ کے فرائض انوار احمد انصاری انجام دے رہے ہیں،چمپئن شپ میں پاکستان سمیت برونائی ، سنگاپور، ملائیشیائ، ہانگ کانگ، بھارت ، سری لنکا،جاپان اور تائیوان کے کھلاڑی حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ایشین چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کرے گی، کیونکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے ، واضع رہے کہ قومی ٹیم نے گذشتہ برس چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔