انٹرنیشنل بے نظیربھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز 15 دسمبرکو ہوں گے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل بے نظیربھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اورٹورنامنٹ میں 40 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے اور ٹورنامنٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18- اور بوائز انڈر14- ، بوائز انڈر 12- اور ویٹران 60 پلس کے مقابلے شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ 16 دسمبر اور مین رائونڈ 18 سے شروع ہوگا جبکہ کوارٹر فائنل مقابلے 22 دسمبر، سیمی فائنل 23 دسمبر اور فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔