آئی سی سی ممبران کاپیسے کی وجہ سے بھارت کی طرف جھکاوہے:احسان مانی
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)سابق سربراہ آئی سی سی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ تاثردرست ہے ا س وقت آئی سی سی میں بھارت کااثرزیادہ ہے آئی سی سی ممبران کاپیسے کی وجہ سے بھارت کی طرف جھکاوہے۔ آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کی یکساں تقسیم کویقینی بنائے فیوچر ٹورپروگرام آئی سی سی خود طے کرے،نئے ماڈل سے چھوٹی ٹیموں کو نقصان ہوگا۔آئی سی سی میں بھارت کا پیسے کی وجہ سے جھکاو ہے۔واضح رہے کہ احسان مانی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ہوم اور اوے سیریز نہ کھیلنے کے باعث آئی سی سی میں معاوضہ طلب کرنے کے کیس کی تیاریوں میں ہے۔