بشن سنگھ بیدی نے بھی پاکستان‘بھارت کرکٹ سیریز کی حمایت کر دی

لندن(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نے کہا ہے کہ بھارت‘پاکستان کرکٹ نہیںہورہی تو کیا دہشتگردی کم ہوئی ۔دونوں ممالک کے درمیان سیریز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کی رکھوالی کرکٹرز کا نہیں حکومت کا کام ہے۔ پھر کیوں کرکٹرز اور فلم انڈسٹری کو کہہ دیا جاتا ہے کہ پاکستان سے کوئی تعلق نہ رکھیں، جو بالکل ٹھیک نہیں۔بشن سنگھ نے 1978 اور 79 میں بھارتی ٹیم کےساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔