دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کومحمد حفیظ کی ضرورت ہوگی:مصباح الحق
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان پاکستان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں اس وقت شعیب ملک اور محمد حفیظ ہی سینر کھلاڑی ہیں ،دورہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں محمد حفیظ کا ہونا ضروری ہے۔وہ باولنگ نہیں کر سکتے تو بیٹنگ میں اپنی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ محمد حفیظ کی کارکردگی ماضی میں اچھی رہی ہے۔