انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہوا ہے تاہم وہ ٹاپ پوزیشن پرہے، جنوبی افریقہ دوسرے‘ انگلینڈ تیسرے‘نیوزی لینڈ چوتھے‘ آسٹریلیا پانچویں‘ سری لنکا پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور زمبابوے بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔ بیٹسمینوں سٹیون سمتھ نے ٹاپ پوزشین سنبھالی ہے‘ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے‘انگلینڈ کے جو روٹ تیسری ‘چتیشور پجارا دو درجے تنزلی کےساتھ چوتھی، کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں‘ ڈیوڈ وارنر، ہاشم آملہ، اظہر علی، بالترتیب چھٹی سے 8ویں پوزیشن پر ہیں۔ دنیش چندیمل نویں اور ڈین ایلگر دسویں نمبر پرہیں۔باﺅلرز کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 10 میں موجود نہیں، یاسر شاہ 15 ویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا نے بھارت کے رویندرا جدیجا کو ایک درجہ پیچھے دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔
روی چندرن ایشون چوتھے، رنگنا ہیراتھ پانچویں، جوش ہیزل ووڈ چھٹے‘ نیل ویگنر اور مچل سٹارک 2،2 درجے بہتری کےساتھ ساتویں اور آٹھویں ‘ ناتھن لیون اور ڈیل سٹین 2،2 درجے تنزلی کے ساتھ نویں اور دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔