ایشین گیمز کے سلسلہ میں پہلی فن ریس، طلبہ، کھلاڑیوں کی شرکت
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اولمپک ایسوسی ایشن آف ایشیا کے زیر اہتمام 18 ویں ایشین گیمز کے سلسلہ میں پہلی فن ریس کا انعقاد ہوا۔تقریب میں سکولز و کالجز کے طلبہ طالبات سمیت کھلاڑیوں اور کھیلوں کیے مختلف تنظیموں کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ او سی اے کا تین رکنی وفد جس میں میڈیا مینجر جینز زاو جین، مس ایلینا ہریسٹوا چکاروا ، زاہد حفیظ جن کا تعلق کویت سے ہے بھی موجود ۔ مہمان خصوصی واپڈا سپورٹس بورڈ کے صدر عامر احمد تھے ‘ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نکے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، حاجی شفیق، نائب صدر پی او اے شوکت جاوید، نائب صدر پی او اے چوہدری محمد یعقوب، سیکرٹری پی او اے حاجی خالد محمود، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئن شہباز احمد سینئر، اولمپئن منظور الحسن، حافظ عمران بٹ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ، محمد جہانگیر، عندلیب، فوزی خواجہ، ارشد ستار، رانا محمد سرور، ثقلین ظہور راجہ، افتخار ملک، عمبرین ملک، طیب سہیل، ندیم، وقار علی سمیت بڑی تعداد موجود تھی۔ فن رن کے موقع پر او سی اے کے میڈیا مینجر جینز زاو جین اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر شیخ احمد الفہد الصبا کا جکارتہ پلمبنگ میں ہونےوالی ایشین گیمز کے حوالے سے پیغام پڑھ کر سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیمز کے انعقاد کے لیے تیار ہےں۔ 18 اگست سے شروع ہونےوالے مقابلوں میں 45 ایشین ممالک کے دس ہزار اتھلیٹ 40 کھیلوں میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔