باولنگ ایکشن، محمد حفیظ کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ

باولنگ ایکشن، محمد حفیظ کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )باو¿لنگ ایکشن کی درستگی کےلئے محمد حفیظ کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ، بائیو مکینک کے ماہر انگلش ڈاکٹر پال ہورین پروفیسر کے بازو کا غیر قانونی خم دور کرینگے۔پی سی بی محمد حفیظ پر مہربان ہو گئی ہے۔ بائیو مکینک کے ماہر ڈاکٹر پال ہورین حفیظ کی معاونت کریں گے۔پروفیسر کو انگلینڈ روانگی کےلئے چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کا انتظار ہے۔ ڈاکٹر نے سابق کپتان کو گیارہ سے اٹھارہ دسمبر تک کا وقت دیا ہے۔