پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پہلا میچ دبئی اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پہلا میچ دبئی اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پہلا میچ دبئی اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل تھری میں ک±ل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 31 میچز متحدہ عرب امارات جبکہ 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 22 فروری 2018 کو دبئی میں لیگ کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی اور پہلی مرتبہ ایونٹ کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائےگا۔ٹورنامنٹ کے ’پلے آف‘ مرحلے میں کوالیفائر میچ دبئی میں کھیلا جائےگا جبکہ اسی مرحلے کے ایلیمنیٹر ون اور ایلیمنیٹر ٹو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں پہلے راو¿نڈ میں ایک دوسرے کےخلاف دو دو میچز کھیلیں گی جبکہ راو¿نڈ کے اختتام پر پوائنٹس کی بنیاد پر سرِ فہرست 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جانے کی حقدار قرار پائیں گی۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ 2018 کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس مرتبہ ایونٹ کے 18 میچز دبئی میں ہوں گے اور 13 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ ابو ظہبی میں کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی تھی جس میں حیران کن طور پر کرس گیل کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے۔