بحریہ ٹاؤن کراچی میراتھن کی تیاریاں مکمل

کراچی ( نوائے وقت رپورٹ )بحریہ ٹائون کراچی میں میراتھن، سائیکلنگ اور Petشو 2017کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اتوار،10 دسمبرکومنعقد ہونیوالے ان مقابلوں میں شرکت کیلئے رجسٹر یشن کی آخری تاریخ 9 دسمبر2017 بروز ہفتہ ہے۔مقابلوں کا با ضابطہ آغاز اتوار کو صبح 6اور8بجے میراتھون سے ہو گا۔42 ، 21 ،10 ،5 اور 2کلومیٹر رنزپر مشتمل یہ میراتھون سہ پہر1 بجے کارنیول ایریاپر تقسیم انعامات کیساتھ اختتام پذیر ہو گی۔ Pet Show صبح 10 سے شام 4 بجے تک Ancient Park کے سامنے جاری رہے گا۔ جسمیں بحریہ ٹائون کے رہائشی اور کراچی کے شہری اپنے صحتمند اور خوبصورت کیٹس، ڈاگز اور پرندوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔ فاتح پیٹس کے مالکوں کو ان کی محنت کے صلے میں شاندار انعامات سے نوازا جائے گا۔ تمام پیٹس کیلئے فری چیک اپ اور Rabies Vaccination پر% 50 رعایت موقع پر دستیاب ہو گی۔سائیکلنگ کا آغازصبح6:30 بجے میٹنگ پوائنٹ Aآغا سپر مارکیٹ اورصبح 6:45 پر میٹنگ پوائنٹ B : ڈنکن ڈونٹس ٹیپو سلطان سے ہو گا۔اس ایونٹ میں شرکت کیلئے بائیسکلز800روپے فی کس کرایہ کے عوض موقع پرہی دستیاب ہونگی۔ فیملیز کی بھرپور شرکت کے پیشِ نظر نیو ہورائزن اور کارنیول میں موجو دلوکل اور بین الاقوامی ریسٹورنٹس میں خصوصی تیاریاںکی جا رہی ہیں۔بحریہ ٹائون کا عزم ہے کہ عوام کیلئے صحتمند تفریح کے مواقع پیدا کئے جائیں تاکہ موجودہ دور کی کشمکش میں سکون کے چند لمحے نا صرف بحریہ ٹائون بلکہ کراچی کے ہر شہری کو میسر ہوں۔ میراتھون، سائیکلنگ اور Petشو2017کا انعقاد بحریہ ٹائون کے اس عزم کا اظہار ہے۔