ثانیہ مرزا نے سچن ٹنڈولکر کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دیدیا

نئی دہلی(این این آئی) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھیں کہ ایک شخص نے ان سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کیا۔جس پر ثانیہ مرزانے جواب دیا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر ہیں۔ ٹینس اسٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں ثانیہ سے اس جواب کی توقع نہیں تھی۔