ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا
دبئی(اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں آج جمعہ کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کے 53 ویں میچ میں ہانگ کانگ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیمیں آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ کینیا اور سکاٹ لینڈ کے مابین میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ نمیبیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یو اے ای اور نیپال کے مابین میچ شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔