دسمبر پولو کپ: ہنڈا چناب فائنل، پورشے نے سب سڈری فائنل میں جگہ بنالی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دسمبر پولو کپ کے تیسرے روز ہنڈا چناب نے بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کو 7-5 سے ہرا کر مسلسل تیسری بار فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ادھر پورشے نے ڈائمنڈ پینٹس کو 9-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ آج بروز جمعہ اڑھائی بجے نیوایج کا مقابلہ یونائیٹڈ سنیکس سے ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔