زواری ٹی 20 گولڈ کپ: طارق اور قتال پور کلب فاتح
ملتان(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان ٹی ٹونٹی زواری گولڈ کپ میں طارق کلب نے راکس کلب کو جبکہ قتالپور کلب نے جانباز کلب کو مات دیدی۔طارق کلب نے 4 وکٹوں پر 180 رنزبنائے۔احمد رشید اور نعمان 42،42 ،محمد فاضل نے 41 اور محمد علی نے 39 رنزبنائے۔علی رضا ،فیصل اور حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔راکس کلب کی ٹیم تمام وکٹوں پر 179 رنز بناسکی۔مدثر گیلانی 112،فیصل 20 اور علی رضا نے 14 رنزبنائے۔جانباز کلب نے تمام وکٹوں پر 133 رنزبنائے۔ظہور 31،اشرف 20 ،جہانگیر 19 اور حبیب نے 16 رنزبنائے۔کامران ،ا?صف ،اسد اور احسان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قتالپور کلب نے ہدف ایک وکٹ پر مکمل کرلیا۔فیصل 79 اور قیصر نے 30 رنز بنائے۔شان نے ایک وکٹ حاصل کی۔