چیمپئنز فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ نے بوروشیا کو 2کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز فٹبال لیگ کے ایک میچ میں پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ نے بوروشیا ڈورٹمنڈ کو سخت مقابلے کے بعد تین دو سے ہرا دیا ہے۔ میچ میں ریال میڈرڈ نے بوروشیا ڈورٹمنڈ کیخلاف آٹھویں منٹ میں ہی پہلا گول کر دیا،کھیل کے 12ویں منٹ میں پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے زبردست گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کر دی۔ حریف ٹیم نے شاندار کم بیک کیا، انہوں نے 43 ویں اور 49 ویں منٹ میں گولز کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ دونوں گول پائر ایمریک نے داغے۔ میچ کے 81ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے لوکاس نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی برتری تین دو کر دی جو آخری تک برقرار رہی۔