یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا کے نوواک ڈجوکووِچ اور سپین کے ڈیوڈ فیئرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا کے نوواک ڈجوکووِچ اور سپین کے ڈیوڈ فیئرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔



امریکہ میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں عالمی نمبر دو سربین سٹار نوواک ڈجوکووِچ کا مقابلہ ارجنٹائن کے یوآن مارٹِن ڈیلپورتو سے ہوا۔ سرب کھلاڑی نے یہ مقابلہ چھ دو، سات چھ اور چھ چار سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ادھرسپین کے ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ سربیا کے جانکو ٹپساروِچ کے ساتھ ہوا۔ ڈیوڈ فیرر نے سخت اور طویل مقابلے کے بعد کامیابی اپنے نام کی۔ سپینش کھلاڑی نے چھ تین، چھ سات دو چھ ، چھ تین اور سات چھ سے میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
ڈیوڈ فیرر کی کامیابی کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی اور ٹاپ فور کھلاڑیوں کے مقابلوں میں سرب سٹار نوواک ڈجوکووِچ کا مقابلہ سپین کے ڈیوڈ فیرر جبکہ انگلش کھلاڑی اینڈی مرے چیک ریپبلک کے ٹامس برڈِچ کے مدمقابل ہوں گے۔