پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریزکا دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریزکا دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا۔

آج دبئی میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ جبکہ قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹونٹی کی شکست کے بعد آج کے میچ میں کامیابی کیلئے متعدد تبدیلیاں کرلی ہیں۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے گلین میکسول، بن ہیلفِنہاس اور سپنر زیوئر ڈوہرٹی کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ آل راؤنڈر ڈین کرسچین، سپنر بریڈ ہوگ اور فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کو بلالیاگیا ہے، آسٹریلوی کپتان جارج بیلے کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں سے ان کی ٹیم زیادہ بہتر انداز میں پرفارمنس دے گی اور وہ دوسرا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔