میچ میں کوشش کی کہ بیٹنگ کےدوران دباؤ میں نہ آئیں،یونس خان اور شان مسعود کی اننگز کی بدولت میچ میں واپسی ممکن ہوسکی :مصباح الحق
تیسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،، یونس خان اور شان مسعود کی شراکت داری نے جیت کی بنیاد رکھی،کوشش کی کہ بیٹنگ کےدوران دباؤ میں نہ آئیں مین آف دی میچ یونس خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ٹیم کیلئے کھیلا۔ کوشش تھی کہ بڑی سے بڑی شراکت داری قائم کی جائے،شان مسعود کی بیٹنگ قابل تعریف ہے مین آف دی سیریز یاسر شا ہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں چوبیس وکٹیں حاصل کرنے پرخوش ہوں۔انکا کہنا تھا کہ مشتاق احمد نے میری باؤلنگ پر بہت محنت کی راؤنڈ دی وکٹ بالنگ سےزیادہ کامیابی ملی کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹیم کی ہار پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کردیا،، ہمیں اپنی کرکٹ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے