پاکستان نے نامکمن کو ممکن کر دکھایا، تیسرے ٹیسٹ میں شاہینوں نے نو سال بعد سری لنکا کیخلاف سیریز جیت لی
پالی کیلے ٹیسٹ پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا،جس میں قومی ٹیم نے تین سو ستتر رنز کا نامکمن ہدف حاصل کیا، ٹیم کی فتح میں کردار رہامردبحران یونس خان اورشان مسعود کادونوں بےبازوں کی دوبیالیس رنز کی شاندار شراکت داری نے فتح کی بنیاد ڈالی،شاہینوں نے آخری دن کا کھیل دو سو تیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا،تو فتح کےلیے مزید ایک سوسینتالیس رنز درکا تھے ،ہدف کی طرف پیش قدمی میں آخری روز پاکستان کی اکلوتی وکٹ شان مسعود کی گری،جو ایک سو پچیس کی دلکش اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،یونس خان کا ساتھ دینے کپتان مصباح الحق کریز پر آئے،دونوں بیٹسمینوں نےذمہ دارانہ کھیل پیش کیا،اور گراؤنڈ کےچاروں جانب سٹروک کھیلتےہوئےایک سوستائیس رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،میچ کا وننگ سٹروک کپتان نےکھیلا اور شاندار چھکا لگا کرآئی لینڈرزکر دھول چٹائی،یونس خان نے ناقابل شکست ایک سو اکہتر رنز بنائے،جب کہ شان مسعود ایک سو پچیس اور مصباح الحق نےستاون رنزاسکور کیے شاہینوں نے نو سال کے طویل عرصے کے بعد لنکن ٹائیگرز کےخلاف ان کےہی گراؤنڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے،میچ میں شاندار کارکردگی پریونس خان کو مین آف میچ کےایوارڈ سےنوازا گیا،جب کہ مسحورکن گیند بازی پر یاسر شاہ پلیئرآف دی سیریز قرارپائے