پی سی بی نے دورہ سری لنکا کیلئے ٹیموں کو حتمی شکل دیدی

پی سی بی نے دورہ سری لنکا کیلئے ٹیموں کو حتمی شکل دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے دورہ سری لنکا کے لئے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے آج چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے منظوری لی جائے گی۔ مصباح الحق کو دونوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھا جائے گا جبکہ ویسٹ انڈیز میں 11 جولائی سے شروع ہونے والی کریبین لیگ میں شریک قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، سہیل تنویر اور ناصر جمشید شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں مصباح الحق (کپتان)، یونس خان، سعید اجمل، جنید خان، اسد شفیق، اظہر علی، عدنان اکمل، خرم منظور، عمر امین، راحت علی، محمد طلحہ، انور علی، عبدالرحمان، شان مسعود، عمر گل اور بلاول بھٹی کے نام شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ عالمی کپ 2015ء کی تیاری کو مد نظر رکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، شرجیل خان، صہیب مقصود، عمر اکمل، عمر گل، جنید خان، سعید اجمل، بلاول بھٹی، احسان عادل، محمد عرفان، ذوالفقار بابر، محمد طلحہ، وہاب ریاض اور انور علی کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔