پہلا ون ڈے‘ ہاشم آملہ کی سنچری‘ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 75 رنز سے ہرا دیا

پہلا ون ڈے‘ ہاشم آملہ کی سنچری‘ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 75 رنز سے ہرا دیا

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 75 رنز سے شکست دے کر 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔ مہمان ٹیم نے ہاشم آملہ کے 109 اور کپتان اے بی ڈولیئرز کے 75 رنز کی بدولت 304 رنز بنائے اور صرف 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اجاشھا مینڈس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکن ٹیم 40.3 اوورز میں 229 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کمار سنگا کارا 88 اور تلکارتنے دلشان 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عمران طاہر نے 3 جبکہ ڈیل سٹین‘ مورنے مورکل اور میکلیرن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہاشم آملہ کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔