پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی متوازی تنظیم وجود کھونا شروع ہو گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی متوازی تنظیم اپنا وجود کھونا شروع ہو گئی اس کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے والی کھیلوں کی تنظیموں نے ہوا کا بدلتا رخ دیکھتے ہوئے حکومتی فیصلے کی تائید کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں پی او اے کی متوازی تنظیم کی جانب سے بلائے جانے والے ہنگامی اجلاس میں ان کی اتحادی کھیلوں کی تنظیموں سائیکلنگ، جوڈو اور کبڈی فیڈریشن کے حکام نے شرکت سے معذرت کر لی۔ اپنے پیغام میں ان کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت کی ہدایت پر ان کا ساتھ دیا تھا اب حکومت نے جنرل (ر) عارف حسن کو تسلیم کیا ہے لہذا ہم حکومت کے کسی فیصلے کے خلاف نہیں جائیں گے۔