ٹی ٹونٹی سیریز :نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 12رنز سے ہرادیا

بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی۔20میچ میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو ڈک اینڈ لیوئس طریقے پر 12رنزسے ہرا دیا ہے۔ بارش کی وجہ سے اٹھارہ اٹھارہ اوورز تک محدود کئے جانے والے میچ میںویسٹ انڈیز نے8 وکٹوں پر 132 رنز بنائے۔  کیویز نے15اوورز میں4 وکٹوں پر117رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش نے کھیل کو متاثر کیا۔بارش کے باعث میچ بار بار روکنا پڑا، اور آخر کار ڈی / ایل طریقے کے تحت مہمان ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔