مڈفیلڈر جیمز روڈ ریگز ’’گولڈن بوٹ ایوارڈ‘‘ کے مضبوط امیدوار

ریو ڈی جنیرو(اے پی پی) کولمبیا کے سٹار فٹ بالر جیمز روڈ ریگز رواں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ سرفہرست ہیں اور وہ ’’گولڈن بوٹ ایوارڈ‘‘ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری 20 ویں فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں اب تک کولمبین فٹ بالر جیمز روڈریگز 6 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں، ارجنٹائن کے میسی، برازیل کے نیمار اور جرمنی کے تھامس مولر چار، چار گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ کولمبیا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں برازیل کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔