جرمن ٹیم فٹ بال ورلڈ کپ جیت لے گی: سابق کپتان لوتھر متھائوس

برازیل (سپورٹس ڈیسک) جرمنی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان لوتھر متھائوس نے کہا ہے کہ جرمنی فٹ بال ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔ جرمنی کی ٹیم مسلسل چوتھی بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور توقع ہے کہ وہ ٹائٹل جیت کر واپس لوٹے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا برازیل ٹیم کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور ان کے سٹار کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں جرمن ٹیم کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔