برازیل فٹ بال ٹیم کے پریس آفیسر 3 میچوں کیلئے معطل

برازیل (سپورٹس ڈیسک) برازیل فٹ بال ٹیم کے پریس آفیسر روڈ ریگو پیوا کو 3 میچوں کیلئے معطل کر دیا گیا۔ فیفا انتظامی کمیٹی نے پری کوارٹر فائنل میچز کے دوران چلی کے کھلاڑی موریسیو پینیلا کے ساتھ وقفہ کے دوران نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ پیوا کو 10 ہزار سوئس فرانکس جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ وہ سیمی فائنل میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔