برازیلین فٹ بالر نیمار ابتدائی علاج کے بعد گھر منتقل

برازیلین فٹ بالر نیمار ابتدائی علاج کے بعد گھر منتقل

برازیلیا(سپورٹس ڈیسک) برازیلین سٹار نیمار کولمبیا کے خلاف میچ ختم ہونے سے محض دو منٹ قبل کمر میں فریکچر کا شکار ہوئے۔ ڈاکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے نیمار کو چند ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا۔ ابتدائی علاج کے بعد برازیلین سٹار کو انکے گھر منتقل کر دیا گیا۔ نیمار نے ویڈیو میسج میں اپنے مداحوں کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شائقین کو برازیل کی ٹیم کی فتح کا یقین دلایا تو دوسری جانب ورلڈ کپ کے سٹار کھلاڑی نیمار کا ایونٹ سے باہر ہو جانے کو میزبان برازیل کی ریڑھ کی ہڈی کا ٹوٹ جانا کہا جانے لگا۔ نیمار کی انجری کے بعد برازیلین ٹیم کے کوچ فلپ سکولاری کے لیے سب سے بڑا مسئلہ جرمنی کے خلاف ہونے والے سیمی فائنل کے لیے نیمار کا صحیح متبادل تلاش کرنا ہے۔