18ویں ایشین گیمز کے سلسلہ میں پہلی فن رن کا انعقاد آج ہوگا

18ویں ایشین گیمز کے سلسلہ میں پہلی فن رن کا انعقاد آج ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اولمپک کونسل ایشیا اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 18 ویں ایشین گیمز کے سلسلہ میں پہلی فن رن کا انعقاد آج واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوگا۔ فن رن کا انعقاد ایشیا کے 28 ممالک میں ہوگا جس کی ابتدا پاکستان سے کی جا رہی ہے۔ اس ریس کا مقصد کھیلوں.کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے پی او اے ہاوس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سیکرٹری پی او اے خالد محمود، نائب صدر شوکت جاوید، اولمپک کونسل آف ایشیا کے میڈیا منیجر جینز زاو جین، مس ایلینا ہریسٹوا چکاروا بھی موجود تھیں۔