دھانن جایا اور روشن سلوا نے سری لنکا کو شکست سے بچالیا، سیریز انڈیا کے نام

دھانن جایا اور روشن سلوا نے سری لنکا کو شکست سے بچالیا، سیریز انڈیا کے نام

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، تین میچوں کی سیریز 1-0 سے بھارت کے نام رہی، سری لنکن ٹیم نے میچ کے پانچویں اور آخری روز 410 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 299 رنز بنائے، دھانن جایا ڈی سلوا اور روشن سلوا نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو شکست سے بچایا بلکہ بھارت کی جیت کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا، دھانن جایا 119 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روشن سلوا 74 اور ڈکویلا 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ویرات کوہلی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔